ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی
انسپکٹر موٹر وے پولیس ساجدہ بٹ ایک فرض شناس اور ایماندار آفیسر ہونے کیساتھ سپورٹس میں بھی کافی مہارت رکھتی ہیں ۔
ساجدہ بٹ نہ صرف آفسران بالا کی جانب سے دی گئی زمہ داریوں کو ایمانداری سے سر انجام دیتی ہیں بلکہ دوران ڈیوٹی شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کرتی ہیں ۔ ساجدہ بٹ کھیلوں کے ڈیپارٹمنٹل مقابلوں میں بے شمار فتوحات حاصل کر چکی ہیں ۔
بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے پر انہیں موٹر وے پولیس حکام کی جانب سے بیشمار اعزازات اور انعامات سے نوازا گیا یے۔ ساجدہ بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 50 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے لیکن یہاں پولیس میں محض ایک فیصد خواتین ہیں جو کہ تعداد کے حساب سے بہت کم ہیں۔
پولیس ایک سخت اور مشکل ترین پیشہ ہے لیکن یہاں لیڈی آفیسرز اپنے مرد ساتھیوں کے ساتھ بہترین انداز میں ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینے کیلئے کوشاں رہتی ہیں ، پولیس میں خواتین مشکلات کے باوجود دقیانوسی تصورات کو توڑ رہی ہیں اور محنت سے اپنی شناخت بنا رہی ہیں۔
پولیس کے محمکے میں نئی آنے والی پولیس آفیسرز کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہر لڑکی کو بلا خوف و خطر اپنے خوابوں کے لیے محنت کرنی چاہیےکیونکہ یہ اُن کا پیدائشی حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے آس پاس کی لڑکیوں کے لیے کیریئر کے انتخاب کو آسان بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔