Reg: 12841587     

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا، آٹا، چینی سمیت 22 اشیاء مزید مہنگی

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈنیوز

حکومت ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان کو کنٹرول نہ کر سکی اور  رواں ہفتے بھی آٹے اور چینی سمیت کئی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار  رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، تازہ دودھ، دہی، مرغی کا گوشت، انڈے، پیاز  اور لہسن سمیت 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔

دال مسور کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 66 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ لہسن کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 74 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اعداد و شمار کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے 30 پیسے اضافہ ہوا جبکہ  ٹماٹر اور  ایل پی جی سمیت 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایک اور ملالہ

Next Post

ٹک ٹاک نے وائرل ’مِلک کریٹ چیلنج‘ پر پابندی عائد کر دی

Related Posts
Total
0
Share