Reg: 12841587     

دورہ انگلینڈ،قومی سکواڈ کے ارکان مقامی ہوٹل میں قرنطینہ ہوگئے

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈنیوز

قومی سکواڈ 25 جون کو براستہ ابوظہبی انگلینڈ روانہ ہوگا۔ انگلینڈ روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ سکواڈ کے پاکستان میں موجود ارکان نے ہوٹل آئسولیشن کے لیے رپورٹ کردی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق لاہور کے ہوٹل میں پہنچنے پر تمام ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی، تمام افراد کو ٹیسٹنگ کے بعد روم آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی سکواڈ 25 جون کو براستہ ابوظہبی انگلینڈ روانہ ہوگا، برمنگھم پہنچنے پر سکواڈ ڈربی میں تین روز کی روم آئسولیشن کرے گا جس کے بعد قومی سکواڈ ٹریننگ کا اہل ہوگا۔قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے میچ 8 جولائی کو کھیلے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

گوجرانوالہ میں پہلی بار ٹیپ بال لیگ کھیلی جائے گی

Next Post

’وہ پاکستانی اداکارہ جو فلم کی شوٹنگ کے دوران بھارت میں حاملہ ہوگئیں اور پھر۔۔۔ ‘

Related Posts
Total
0
Share