Reg: 12841587     

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے دورہ ایران کے دوران آج مصروف دن گزارا ، ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے دورہ ایران کے دوران آج مصروف دن گزارا ،
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی اور انھیں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے، صدر روحانی اور برادر ایرانی قوم کے لئے نیک تمناوں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ پارلیمنٹ ہاو¿س تہران کے دورے کے دوران ایران کے سپیکر اور چیرمین پاکستان ایران پارلیمانی فرینڈشپ گروپ سے مللاقات کی جس کے بعد انھوں نے تہران میں پاکستان کے سفارتخانے کا دورہ کیا۔قبل ازیں جب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جب صدارتی محل پہنچے تو ان کا پرتپاک خیر مقدم کیاگیا، ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات میں ایران میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔وزیر خارجہ نے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے، صدر روحانی اور برادر ایرانی قوم کے لئے نیک تمناوں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا اس موقع پر گفتگو کرتے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی قیادت، کشمیری مسلمانوں کے نکتہ ء نظر کی مسلسل حمایت پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی اور صدر روحانی کی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں مشترک تاریخ، ثقافت، مذہب اور زبان پر مبنی خوشگوار قریبی اور مضبوط تعلقات استوار ہیں۔ہم، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی میں، برادر ملک ایران کے ساتھ، دو طرفہ تعلقات کے استحکام کے ساتھ، ساتھ، باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں – صدر حسن روحانی کا ایران کی جانب سے، تجارت، سرمایہ کاری، رابطوں کی استواری اور سرحدی انتظام(باڈر مینجمنٹ ) میں پاکستان کے ساتھ، دو طرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے ایرانی عزم کا اعادہ کیا۔دریں اثنا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاو¿س کا دورہ کیا جہاں چیرمین پاکستان ایران پارلیمانی فرینڈشپ گروپ احمد امیر آبادی فراھانی سے ملاقات کی اوردو طرفہ تعلقات ،پاکستان اور ایران کے مابین پارلیمانی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین یکساں مذہبی ،ثقافتی اقدار کی بنیاد پر استوار، گہرے دو طرفہ برادرانہ مراسم ہیں ۔پاکستان، ایران کے ساتھ پارلیمانی روابط کے فروغ کیلئے پر عزم ہے ۔انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط بڑھانے کیلئے، پہلے سے موجود پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کو متحرک اور فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔بعدازاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاو¿س تہران میں “اسپیکر نیشنل پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف ” کے ساتھ ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں اطراف کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے سپیکر کو پاکستان اور ایران میں باہمی تعاون وسیع کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے ویژن سے آگاہ کیا۔دونوں رہنماو¿ں کے مابین، اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے سدباب کیلئے تفصیلی تبادلہ ءخیال ہوا ۔ حرمت رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے۔دونوں رہنماو¿ں کے مابین عالمی سطح پر “اسلاموفوبیا کے پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے، عالمی سطح پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کی عوام کے لیے یکساں مفید، تجارتی اور کمرشل سرگرمیوں کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر خارجہ نے مشترکہ سرحدی مقامات پر بارڈر مارکیٹوں کے قیام کے لئے دونوں ممالک کے عزم کی تعریف کی ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی وفود کے مسلسل تبادلوں کی اہمیت پر زوردیا ۔ “پارلیمانی فرینڈشپ گروپس” کے درمیان موجودہ اشتراک عمل پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر خارجہ نے، پاکستان اور ایران کے مابین ” ایشیائی پارلیمانی اسمبلی” سمیت عالمی پارلیمانی فورمز پر اشتراک عمل بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماوں نے اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر خارجہ نے سپیکر کو غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ۔وزیر خارجہ نے بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کی حمایت پر ایرانی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر انھوں نے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کی طرف سے محمد باقر قالیباف کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کرتے ہوئے اس امید ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان پارلیمانی روابط مزید فروغ پائیں گے ۔اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے صادق سنجرانی کے دوبارہ بطور چیرمین سینٹ انتخاب پر انھیں مبارکباد دی ۔ اسپیکر مخدوم شاہ محمود قریشی کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، دو طرفہ پارلیمانی روابط کے فروغ کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا۔ بعد ازاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تہران میں واقع پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا۔ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر “رحیم حیات قریشی” اور سفارتخانے میں تعینات افسران اور عملے نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ نے سفارت خانے میں “قونصلر سیکشن سمیت، مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے وزیر خارجہ کو سفارت خانے کی کارکردگی، پاسپورٹ اور ویزا اجراء، سمیت سفارت خانے کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کی فراہمی پر مفصل بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ نے سفارت خانے کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، سفارت خانے میں تعینات افسران و عملے کو شاباش دی۔اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔وزیر خارجہ نے کرونا وبا کے دوران سفارت خانے کی طرف سے سر انجام دی گئی خدمات کو سراہا۔ ہم اپنی جغرافیائی معاشی ترجیحات پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ہمارے سفارت کار “معاشی سفارت کاری” کو بروئے کار لا کر ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں مثالی کردار ادا کر سکتے ہیں۔پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔وزیر خارجہ نے سفارت کاروں کو پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ اقتصادی تعاون اور تجارتی حجم بڑھانے کیلئے سنجیدہ کوششیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔وزیر خارجہ نے “وزٹرز بک” میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دبئی میں موسم گرما کی تعطیلات کے لئے رعایتی مہم

Next Post

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کو اسمبلی کے قواعد 21 کے تحت لیٹر جاری

Related Posts
Total
0
Share