Reg: 12841587     

پاکستان پیپلز پارٹی نارتھ ویسٹ خواتین ونگ کی صدر محترمہ رضیہ چودھری کی جانب سے صنم ریسٹورنٹ سٹاکپورٹ روڈ میں دختر پاکستان سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو کی 68 سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئ

مانچسٹر سے عارف چوہدری

پاکستان پیپلز پارٹی نارتھ ویسٹ کی صدر ر ضیہ چودھری کی جانب سے سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی 68 سالگرہ کی کی پروقار تقریب صنم ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئ جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر میزبان پاکستان پیپلز پارٹی نارتھ ویسٹ خواتین ونگ کی صدر رضیہ چودھری نے کہا شہید بے نظیر بھٹو جیسی شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں انہوں نے جمہوریت کے لئے بہت قربانیاں دیں میں انہیں کو دیکھ کر سیاست میں آئیں انکا بیٹا ہمارا لیڈر بلاول بھٹو بہت جلد وزیر اعظم پاکستان بنے گا ۔

پاکستان پیپلز پارٹی گریٹر مانچسٹر کے جنرل سیکرٹری چودھری محمد الیاس نے کہا کہ ہم رضیہ چودھری کے شکر گزار ہیں کہ محترمہ شہید بی بی کی سالگرہ پر ہم سب کو اکٹھا کیا ۔

اس موقع پر صغرٰی بی بی ،شازیہ چودھری ،تبسم خالدہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو انکی جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک بھی کا ٹا گیا ۔

شرکت کرنے والوں میں چودھری یاسر اعظم ،وسیم جٹ، تبسم خالدہ،شاہانہ کاظمی ،شاہدہ چودھری،صغرٰی بیگم،سعدیہ منصب،سیمی احمد،سنا سلطان،تبسم اور دوسرے لوگ شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ممتاز سماجی سیاسی شخصیت رضیہ چوہدری نے کبابش پیری پیری اولڈہم میں پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے قونصل جنرل طارق وزیر کے اعزاز میں استقبالیہ دیا

Next Post

چوہدری محمد اسحاق نے حلقہ ایل اے 36 جموں 3 پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے کاغذات نامزدگی الیکشن آفیسرز سیالکوٹ آفس میں جمع کروا دیئے

Related Posts

بیرسٹر امجد ملک اور ملک فیملی نے ذیشان پرویز اور اہلیہ مبشرہ ذیشان کے اعزاز میں راچڈیل کے مقامی ہال میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا

راچڈیل بیورو رپورٹ معروف سیاسی و سماجی شخصیت بیرسٹر امجد ملک اور ملک فیملی نے ذیشان پرویز اور…
Read More
Total
0
Share