Reg: 12841587     

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے بھارت کو کھری کھری سنا دیں

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

جنیوا: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب سمیر گل نے بھارت کو کھری کھری سنا دیں۔

پاکستانی مندوب سمیر گل نے اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر سے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

سمیر گل کا کہنا تھا کہ بھارت جھوٹ کا سہارا لے کر انسانی حقوق کی پامالی سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، بھارت کی ہندو سرکار مسلم اکثریتی علاقے کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش میں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار مسلم اکثریتی علاقے کا نسلی اور مذہبی تشخص تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سینیئر وکیل پر کتوں کا حملہ، کراچی بار ایسوسی ایشن نے مذمتی قرارداد منظور کرلی

Next Post

پنجاب میں وزرا کیلئے نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی، کابینہ نے منظوری دیدی

Related Posts
Total
0
Share