Reg: 12841587     

وزیراعظم کے زیادتی سے متعلق بیان پر جمائما کا رد عمل

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

وزیراعظم عمران خان کے زیادتی سے متعلق بیان پر ان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے رواں سال 8 اپریل کی اپنی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کردی ۔ 

ری ٹوئٹ کی گئی ٹوئٹ میں جمائما کا کہنا تھا کہ  انہیں یاد ہےکہ برسوں پہلے سعودی عرب میں تھی تو عبایا اور نقاب پہنی بزرگ خاتون نے افسوس کا اظہارکیا کہ جب وہ باہر گئیں تو نوجوانوں نے ان کا پیچھا کیا اور ہراساں کیا، نوجوانوں سے چھٹکارا پانے کا واحد راستہ یہ تھا کہ نقاب ہٹا دوں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ خواتین کس طرح کےکپڑے پہنتی ہیں۔ 

خیال رہے کہ امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں  وزیراعظم عمران خان نے  کہا تھا کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں،  عورت کپڑےکم پہنےگی تواس کا اثر توہوگا۔

 وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  ہمارے پاس یہاں ڈسکو یا نائٹ کلب نہیں ہیں، یہ ایک مکمل طور پر مختلف معاشرہ ہے، جب آپ لوگوں کو اکسائیں گے تو ان نوجوانوں کے پاس جانے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہو گی تو پھر اس کے نتائج ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

افغانستان سےانخلا، بائیڈن کا عمران خان سے رابطہ نہ کرنا بڑی تباہی ہوگا، امریکی سینیٹر

Next Post

پختونخوا میں کوئی غریب ہے نا کوئی بے روزگار، پرویز خٹک کا دعویٰ

Related Posts
Total
0
Share