Reg: 12841587     

کن ممالک میں تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں کتنی حکومتوں کا خاتمہ ہوچکا؟

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی اور وہ کامیاب ہوئی جس کے بعد وہ عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔

پاکستان کے علاوہ دنیا میں درجنوں ممالک ایسے ہیں جہاں تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں پارلیمانی یا صدارتی حکومتوں کا خاتمہ ہوا ہے۔

 ان میں سے برطانیہ میں17جرمنی میں 8 ناروے اورکینیڈا میں 6، ترکی میں 5، جاپان اور اٹلی میں 4،بھارت اور نیپال میں3، 3 وزرائے اعظموں کو عدم اعتماد کے ووٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

برطانیہ میں 1742 میں سر رابرٹ والپول سے لے کر اب تک تحریکِ عدم اعتماد کے نتیجے میں 17 وزرائے اعظم کو اپنے عہدے چھوڑنے پڑے ہیں ۔ 

1784 میں وزیر اعظم ولیم پِٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی لیکن اُنہوں نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ۔سیاسی دباؤ مزید بڑھا تو بادشاہ جارج سوم نے ولیم پِٹ کی درخواست پر پارلیمان تحلیل کردی ۔اس اقدام نے مستقبل کے لیے سیاسی مثال قائم کی ۔ 

اسی طرح بھارت میں وزرائے اعظم وشواناتھ پرتاب سنگھ، دیوے گوڑا اور اٹل بہاری واجپئی کو بھی عدم اعتماد کے ووٹ میں شکست کے باعث عہدے چھوڑ نے پڑے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پارٹی گیٹ اسکینڈل: برطانوی وزیراعظم پر جرمانہ عائد، قوم سے معافی بھی مانگ لی

Next Post

ایم کیو ایم کا وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا اعلان

Related Posts

سابق وزیر اعظم عمران خان کے بچوں کے گھر کے باہر لندن میں پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل کی زیر قیادت احتجاج کیا گیا ۔

لندن (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل کی قیادت میں سابق وزیر اعظم…
Read More
Total
0
Share