مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈنیوز
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے شوہر سے پہلی ملاقات کا احوال مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
شرمیلا فاروقی شوہر کے ہمراہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں اور دوران شو میزبان کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ ان کی شوہر سے پہلی ملاقات بلاول ہاؤس میں ہوئی۔
شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ حشام کو پہلی مرتبہ کابینہ کی میٹنگ کے دوران آصف زرداری کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں دیکھا، جب آصف زرداری ملک کے صدر تھے اور میں سندھ کابینہ میں تھی۔
انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں ایک ماہ بعد ایوانِ صدر میں انسانی حقوق کے حوالے سے ایک تقریب تھی جہاں مجھے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، اس کے بعد حشام میرے پاس آئے اور کھانے پر چلنے کی پیشکش کی جسے میں نے یہ کہہ کر رد کیا کہ میں مصروف ہوں۔
رکن سندھ اسمبلی نے مزید بتایا کہ حشام نے کہا کہ آپ اور سابقہ سینیٹر صغریٰ امام ہیں آپ دونوں کھانے پر چلیں۔
شرمیلا فاروقی نے دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ جب میں کھانے پر پہنچی تو وہاں صغریٰ امام تھیں ہی نہیں، انہیں کھانے کا پتا ہی نہیں تھا، میرے پوچھنے پر حشام نے کہا کہ صغریٰ بیمار ہوگئی ہیں۔
یاد رہے کہ حشام شیخ اور شرمیلا فاروقی کی شادی مارچ 2015 میں ہوئی، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔