مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ جب میرے گھر والے آتے ہیں تو مانی الماریاں لاک کر دیتا ہے۔
اداکارہ حرا شوہر مانی کے ہمراہ ایک پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور کیرئیر سے متعلق گفتگو کی۔
دوران انٹرویو حرا کا کہنا تھا کہ جب بھی میرے گھر والے آتے ہیں تو مانی الماریاں لاک کرکے چابیاں اپنے پاس رکھ لیتا ہے۔
حرا کی بات پر سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ حرا کے بھائی میری ساری شرٹس لے جاتے ہیں، میرے سارے سالے ایک ہی سائز کے ہیں۔
مانی کا کہنا تھا کہ میں شوٹ کیلئے رات کو شرٹ رکھتا ہوں لیکن صبح وہ نہیں ہوتی۔