Reg: 12841587     

‘جیسی ہوں ویسی رہوں گی، سلمان نے بھی مجھے ایسے قبول کرلیا ہے’

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

بھارت کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے انہیں دل سے قبول کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بگ باس 14 سے دوبارہ خبروں کی زینت بننے والی اداکارہ راکھی ساونت نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں ان کے ساتھ مداحوں کے تبصرے شیئر کیے گئے۔

مداحوں نے اداکارہ کو خالص، سچی اور دِل کی صاف قرار دیا جس پر راکھی ان کی مشکور نظر آئیں۔

راکھی نے انٹرویو کے دوران کہا کہ انسان کب تک جھوٹ کا سہارا لے گا، اسی لیے میں جیسی ہوں مجھے قبول کرلو، اب تو سلمان جی (سلمان خان) نے بھی مجھے ایسے ہی قبول کرلیا ہے۔

راکھی کا کہنا تھا کہ میں خود کو تبدیل نہیں کرسکتی، یہاں سب ہائی سوسائٹی کی باتیں کرتے ہیں، ایک اندھے کے پیچھے سارے اندھے چل پڑتے ہیں، مجھے نہیں سمجھ آتا لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایران کا آئی اے ای اے کو اپنے جوہری پروگرام تک رسائی دینے سے انکار

Next Post

‘میرے گھر والے آتے ہیں تو مانی الماریاں لاک کر دیتا ہے’

Related Posts
Total
0
Share