مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز
بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شو دی کپل شرما شو کی واپسی پر پروگرام کے میزبان نے اپنا معاوضہ بڑھا کر ایک کروڑ کردیا ہے۔
رواں سال کے آغاز پر کامیڈی شو کا دوسرا سیزن کووڈ کے باعث آف ائیر کردیا گیا تھا جس کے بعد متعدد مرتبہ شو کے دوبارہ آن ائیر ہونے کی خبریں سامنے آتی رہی تھیں جب کہ اب کپل شرما کے معاوضے میں اضافے کی خبر سامنے آئی ہے۔
بھارتی ویب سائٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پہلے کپل شرما پروگرام کی ایک قسط کے 30 لاکھ روپے وصول کرتے تھے اور یوں ہفتے بھر میں نشر ہونے والی دو اقساط کے 60 لاکھ روپے لیتے تھے۔
رپورٹس کے مطابق اب کپل شرما ایک قسط کے 50 لاکھ روپے لیں گے اور یوں ایک ہفتے کے دوران ناظرین کو دکھائی جانیوالی دو اقساط کے ایک کروڑ روپے وصول کریں گے۔
اس دعوے کے حوالے سے کپل شرما کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما شو کا آغاز اگلے ماہ سے کیا جائے گا جو کہ مکمل طور پر نئے طرز کا ہوگا۔