Reg: 12841587     

سول ایوی ایشن کے جعلی ڈگری پر ملازمت مکمل کرنے والے جنرل منیجر سیکیورٹی کو پینشن جاری کرنے کا حکم معطل

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی

سپریم کورٹ نےسول ایوی ایشن کے جعلی ڈگری پر ملازمت مکمل کرنے والے جنرل منیجر سیکیورٹی کو پینشن جاری کرنے کا سندھ ہائی کورٹ کا حکم معطل کرنے کی محکمہ کی اپیل منظور کر لی ہے۔ سوموار کو عدالت عظمیٰ میں معامله کی سماگ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ سول ایوی ایشن انتہائی بد حال محکمہ ہے،جعلی ڈگریوں پر پائلٹ جہاز چلاتے رہے ہیں،جعلی ڈگری پر لوگ سیکورٹی جیسے حساس شعبے کی اہم ترین نشست پر نوکری پوری کر گئے،اسی لئے ائیر پورٹس پر سمگلنگ آسانی سے ہو رہی ہے،ائر پورٹس کے سی سی ٹی وی کیمرے تک کام نہیں کرتے۔اس موقع پر سول ایوی ایشن کے وکیل خالد صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ جی ایم ندیم زبیری نے نہ صرف ڈگری جعلی جمع کروائی بلکہ کراچی یونیورسٹی کا تصدیقی لیٹر بھی جعلی بنوایا،سول ایوی ایشن کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ حقائق کے منافی ہے اسے کالعدم کیا جائے۔عدالت عظمیٰ نے سول ایوی ایشن کی اپیل باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوۓ سابق جی ایم سیکیورٹی سول ایوی ایشن ندیم زبیری کو پینشن دیے جانے کا ہائی کورٹ کا حکم بھی معطل قرار دے دیا ہے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

محکمہ موسمیات نے شوال کا چاند 12 مئی بروز بدھ کو نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر قرار دیا

Next Post

مسئلہ فلسطین پوری انسانیت کا مسئلہ ہے ۔ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس منائیں گے۔

Related Posts
Total
0
Share