(نمائندہ (کراچی
ٹی وی کے مشہور اداکار انور اقبال 71 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
اہل خانہ نے مقامی میڈیا کو انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کراچی کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ چند ماہ قبل انور اقبال کی اہلیہ کا انتقال بھی ہوا تھا۔ انہوں نے سوگواروں میں چار بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
اہل خانہ کے مطابق نماز جنازہ بیت المکرم مسجد، حسن سکوائر کراچی میں اور تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کی گئی ہے۔
انور اقبال نے کئی اردو اور سندھی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کو شہرت ’شمع‘ نامی ڈرامے کے کردار ’نانا کی جان قمرو‘ کے کردار سے ملی۔
انور اقبال نے کراچی یونیورسٹی سے ایم اے کیا تھا وہ 1976 میں وہ اداکاری کی طرف آئے اور جلد ہی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انور اقبال نے بلوچی زبان کی پہلی فلم بنائی جس کا نام ’حمل و ماہ گنج‘ تھا اور اس میں اداکار بھی کی تھی۔ انور اقبال اردو کی کچھ فلموں میں بھی کام کیا۔
ان کے مشہور ڈراموں میں آخری چٹان، شاہین، خرمن، بابر، عشق پیچہ، رشتہ انجانے سے، حنا کی خوشبو، پل صراط، دوستیں جو پیار سمیت بعض دوسرے شامل ہیں۔