Reg: 12841587     

ابوظبی میں عوامی مقامات جانے والوں کےلئے ویکسینیشن لازم

ابوظبی(خصوصی رپورٹ)

ابوظبی میں سکولوں، مالز اور ریستوران جیسے کئی عوامی مقامات پر صرف ویکسینیشن کرانے والے افراد کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔

حکام کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کی کوششوں کے دوران ابوظبی حکام ویکسین لگانے والوں کو ہی عوامی مقامات تک رسائی دی جائے گی اور ایسے تمام افراد کو شاپنگ مالز، ریستوران، گروسری سٹورز، جِم اور کھیلوں کی سہولیات والے مقامات سے دور رکھا جائے گا جنہوں نے ویکسینیشن نہیں کرائی۔

تاہم کم رش والی جگہوں پر ایسے افراد جا سکیں گے۔ ابوظبی کی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی کمیٹی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کی کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی کے مطابق ہے۔ کمیٹی کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق 15 برس سے کم عمر بچوں اور ایسے افراد پر نہیں ہوگا جن کو ویکسینیشن سے استثنی حاصل ہے جن میں حاملہ خواتین اور طبی مسائل کا سامنا کرنے والے افراد شامل ہیں۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں حکام نے شہریوں کو بڑے پیمانے پر ویکسین لگانے کے لیے مہم شروع کررکھی ہے۔ حکام نے اپریل میں شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ جو افراد ویکسینیشن نہیں کرائیں گے ان کی نقل و حرکت محدود کردی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اماراتی شہریوں پر پاکستان اور ہندوستان جانے پرپابندی

Next Post

نانا کی جان قمرو انور اقبال چل بسے

Related Posts

یورپی یونین کا 25 رکنی وفد مقبوضہ کشمیر کا دورہء کر رہا ہے جو ایک روز جموں میں قیام کے بعد 17 اور 18 فروری کو مقبوضہ وادی کا دورۂ بھی کرے گا, بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد…
Read More
Total
0
Share