Reg: 12841587     

لاہور ہائیکورٹ کا ماتحت عدلیہ کے ججز کو سوشل میڈیا سے پرہیز کرنے کا حکم

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججوں کو سوشل میڈیا سے پرہیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی کی منظوری کے بعد ضلعی عدلیہ کے ججوں کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ ضلعی عدلیہ کے ججز سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے استعمال سے گریز کریں، ماتحت عدلیہ کے ججوں پر تمام غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس میں شامل ہونے کی بھی ممانعت ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہےکہ ضلعی عدلیہ میں کچھ عناصر کی وجہ سے عدالتی وقار خراب ہو رہا ہے لہٰذا جوڈیشل افسروں کو اپنی سماجی زندگی محدود رکھنی چاہیے،  ضلعی عدلیہ کے جج صرف آفیشل واٹس ایپ گروپ استعمال کریں، غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس میں معلومات شیئر کرنیوالے ججوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، ضلعی عدلیہ کے جج خط و کتابت متعلقہ سیشن جج اور رجسٹرار ہائیکورٹ کے ذریعے کرنے کے پابند ہوں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے مراسلے میں احکامات پر عمل نہ کرنے والے ججوں کیخلاف تادیبی کارروائی کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ہم پر انگلی اٹھانے والا امریکا کہہ رہا کہ پاکستان ہمارا مدد گار ہے: شاہ محمود

Next Post

کتوں کے حملے کا کیس، متاثرہ وکیل اور پالتو جانوروں کے مالک میں صلح ہو گئی

Related Posts
Total
0
Share