Reg: 12841587     

واٹس ایپ پر خود کو بلاک کیے جانے کا کیسے پتا کیا جائے؟

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کو کسی بھی ایسے شخص کو بلاک یا رپورٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے جسےآپ  پسند نہ کریں یا پھر اس کی غیر اخلاقی یا ناپسندیدہ گفتگو سے عاجز آگئے ہوں۔

اگر کوئی شخص یہ جاننا چاہے کہ آیا اسے کسی بھی شخص کی جانب سے واٹس ایپ پر  بلاک کیا گیا ہے تو ایسی کوئی بھی اجازت میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کو نہیں دیتی تاہم کچھ ایسے اشارے موجود ہیں جو آپ کو یہ بتاسکتے ہیں کہ آیا آپ کو کسی کی جانب سے واٹس ایپ پر بلاک کیا گیا ہے یا نہیں  مثلاً۔

اگر کوئی شخص آپ کو واٹس پر بلاک کردے تو آپ اس کا آن لائن اسٹیٹس یا کانٹیکٹ لاسٹ سین چیک نہیں کرپائیں گے جب کہ بلاک کیے جانے کے بعد آپ کے لیے اس شخص کی پروفائل پکچر ظاہر نہیں ہوگی۔

کسی بھی شخص کی جانب سے بلاک کیے جانے کے باوجود آپ واٹس ایپ پر اس شخص کو پیغام بھیج سکتے ہیں لیکن اگر آپ کو بلاک کردیا گیا ہے تو آپ کا پیغام بلاک کیے جانے کے بعد ڈبل ٹک کے بجائے سنگل ٹک ہی رہے گا۔

آپ کو بلاک کیا گیا ہے یا نہیں؟یہ جاننے کے لیے آپ اس شخص کو وائس اور ویڈیو کال کرکے بھی معلوم کرسکتے ہیں کیونکہ کسی بھی شخص کی جانب سے بلاک کیے جانے کے بعد آپ اس شخص کو وائس اور ویڈیو کال نہیں کرپائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان سے توقع ہے وہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مدد دے: افغان وزیر خارجہ

Next Post

واٹس ایپ صارفین کیلئے جلد نئی تبدیلی متوقع

Related Posts

ٹریولز 786 راچڈیل کی پروقار افتتاحی تقریب پر محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے روحانی محفل کا انعقاد ہوا

راچڈیل(عارف چودھری) ٹریولز 786 راچڈیل کی پروقار افتتاحی تقریب پر محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم…
Read More
Total
0
Share