Reg: 12841587     

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی آج عمران خان سے ملاقات کریں گے

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری  پرویزالٰہی آج پاکستان  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پرویزالٰہی نے رات گئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے کے بعد  اسلام آباد میں ہی قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزالٰہی صبح عمران خان سے ملاقات میں پنجاب میں اسپیکر،کابینہ اور دیگر اہم تقرریوں کے لیےمشاورت کریں  گے۔اس کے علاوہ  سیاسی اور عوامی مسائل پر ڈلیور کرنے کے لیے ٹاسک بھی طے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی عمران خان سے ملاقات کے بعد آج  دوپہر اسلام آباد سے واپس لاہور آئیں گے جس کے بعد وہ باضابطہ طور پر عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ پرویز الہٰی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

گورنر پنجاب کی جانب سے حلف لینے سے انکار کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لیا۔

اس سے قبل چوہدری پرویز الٰہی حلف برداری کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد پہنچے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

Next Post

محمد خان بھٹی وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری تعینات

Related Posts
Total
0
Share