Reg: 12841587     

شاہ رخ نے عامر کو کاجول کے ساتھ کام نہ کرنے کا مشورہ کیوں دیا تھا؟

مشال ارشدسی ایم انڈرگراونڈ نیوز

شاہ رخ اور کاجول بالی وڈ کی مقبول جوڑیوں میں سرفہرست ہیں، دونوں اداکار نہ صرف ایک ساتھ بالی وڈ کو کئی کامیاب فلمیں دے چکے ہیں بلکہ ناظرین آج تک اس جوڑی کی فلم کے منتظر دکھائی دیتے ہیں ْ۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں ایک وقت ایسا بھی آچکا ہے جب شاہ رخ کاجول سے نہ صرف  متاثر  نہیں تھے بلکہ عامر خان کو ان کے ساتھ کام نہ کرنے کی تنبیہ بھی کرچکے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کرچکے ہیں کہ جب میں اداکارہ کاجول کے ساتھ فلم بازی گر کے لیے کام کررہا تھا تو عامر نے مجھ سے ان سے متعلق پوچھا اور کہا کہ وہ کاجول کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں نے عامر تک ایک پیغام پہنچایا کہ وہ بہت بری ہے،کام پر کوئی توجہ نہیں لہٰذا تم اس کے ساتھ کام نہیں کرپاؤگے۔

اداکار نے کہا تھا کہ اسی رات میں نے تبدیلی دیکھ لی اور عامر کو کال کرکے واضح کیا کہ میں نہیں جانتا یہ کیا ہے لیکن اس نے اسکرین پر معجزہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ کاجول اور شاہ رخ کی فلم بازی گر 1993 میں ریلیز ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پنجاب حکومت نے 6 سیکرٹریز کے تبادلے کردیے

Next Post

جی ہاں میں حافظِ قرآن ہوں: غنا علی کا انکشاف

Related Posts

ایم این اے پاکستان مسلم لیگ ن سیالکوٹ ارمغان سبحانی اورسابق ایم پی اے و صدر چوہدری طارق سبحانی نےمیانی کی عوام کے دیرینہ مطالبات حل کر دیے

خصوصی رپورٹر پاکستان کے سیاسی خاندانوں میں سیاست کا بڑا نام وریو خاندان وریو خاندان کے چشم و…
Read More
Total
0
Share