سیالکوٹ خصوصی رپورٹر
بریڈفورڈ برطانیہ کے معروف بزنس مین طارق چوہدری اور خرم حیات کی برطانیہ و یورپ کے بزنس مین اور براق سٹی کھاریاں کے بزنس پارٹنر خالد چوہدری کے آفس سیالکوٹ میں آمد پر خالد چوہدری ،مطلوب بٹ اور چوہدری عصمت اللہ وریاہ نے پرتپاک استقبال کیا اور انکے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا –
طارق چوہدری نے عرصہ دراز سے برطانیہ میں مستقل سکونت اختیار کر رکھی ہے انکا آبائی شہر سیالکوٹ ہے۔برطانیہ میں بزنس کمیونٹی میں صف اول کے بزنس مینوں میں شمار ہوتا ہے۔ برطانیہ کے علاؤہ پاکستان میں بھی کئی پلازہ کے مالک ہیں۔طارق چوہدری کا خالد چوہدری سے دیرینہ تعلقات ہیں
خالد چوہدری نے طارق چوہدری کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طارق چوہدری میرے بھائی ہیں اور ایک منجھے ہوئے بزنس مین ہیں انکی قابلیت و کامیابیوں پر مجھے فخر ہے آج انکو سیالکوٹ آفس تشریف لانے پر خوش آمدید کہتا ہوں اور انکی تشریف آوری پر مشکور ہوں-
خالد چوہدری ،مطلوب بٹ اور عصمت اللہ وریاہ نے معزز مہمانان گرامی کو براق سٹی کیطرف سے تحائف پیش کیے
چیف گیسٹ معروف بزنس مین طارق چوہدری نے میزبان خالد چوہدری کا پرتپاک استقبال کرنے اور پرتکلف ظہرانہ دینے پر شکریہ ادا کیا