مانچسٹر (عارف چوہدری)
وھاڑی سے پی ٹی آئی کے ایم این اے طاھر اقبال چوھدری کے بڑے بھائی ،پی ٹی آئی یُوکے کے سینئیر راہنما، فخر اقبال چوھدری کی پاکستان کے دورے کے بعد پی ٹی آئی یُوکے کے مرکزی آفس مانچسٹر میں آمد پی ٹی آئی یُوکے کے مرکزی صدر رانا عبدالستار اور دیگر عہدیداران کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد ۔
اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکریٹری، پی ٹی آئی ملک عمران خلیل ، قمر اقبال چوھدری اور حمزہ فخر چوھدری بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے سنئیر راہنما فخر اقبال چوھدری نے پی ٹی آئی یُوکے کی۔منتخب قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی یُوکے ، وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان کو ایک پرامن ، ترقی یافتہ اور فلاحی ملک بنانے کے لئے بہتر انداز سے اپنے کام کو منظم کرے گی اور زیادہ سے زیادہ افراد کو پی ٹی آئی کے قریب لانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر ان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے جس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے ۔
پی ٹی آئی بر طانیہ کے صدر رانا عبدالستار اور ایڈیشنل سیکرٹری ملک عمران خلیل نے نے چودھری فخر اقبال چودھری اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔