مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز
پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار فہد شیخ نے کیرئیر کے آغاز پر کچھ لوگوں کی تنقید اور تبصروں سے متعلق گفتگو کی۔
حال ہی میں فہد شیخ اداکارہ یشمیٰ گِل کے ہمراہ نجی ٹی کے ایک پروگرام میں جلوہ گرہوئے جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر میں پیش آنے والی مشکلات سمیت انڈسٹری کے پسندیدہ اداکاروں سے متعلق گفتگو کی۔
میزبان احسن خان نے فہد سے سوال کیا کہ وہ پانچ جملے کون سے ہیں جو کیرئیر کے آغاز میں لوگوں سے سنتے تو آپ کا دِل ٹوٹ جاتا تھا اس پر فہد نے جواب دیا کہ لوگ کہتے تھے اس کا قد چھوٹا ہے، اس کا منہ گول ہے، اردو خراب ہے، متکبر ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ لوگ یہ بھی کہا کرتے تھے اور آج بھی کہتے ہیں کہ یہ کبھی اداکار نہیں بن سکے گا۔
ایک سوال کے جواب میں فہد شیخ نے کہا کہ شروعات میں جب پروڈیوسرز کو فون کرتا تھا تو وہ کہہ دیتے تھے کہ ایک ماہ بعد فون کرنا، میں ایک مہینے کے بعد کرتا تو پھر یہ ہی جواب ملتا، اب وہ مجھے فون کرتے ہیں تو میں نہیں اٹھاتا۔