Reg: 12841587     

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے ۔

پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 10 گھروں کو جزوی نقصان بھی پہنچا ہے۔

 ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہےکہ متاثرین کو بہترین خدمات فراہم کرنےکے لیے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں۔

اس کے علاوہ سیکرٹری ریلیف یوسف رحیم نے بھی ضلعی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں مزید تیزکرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

دوسری جانب گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیلابی ریلے اور ندی نالوں میں طغیانی نے تباہی مچادی۔

 دیامر کےکئی مضافاتی علاقوں کی منقطع رابطہ سڑکیں بحال نہ ہوسکیں، نواحی علاقہ “تھور میک” کے مقام پر سیلاب کی وجہ سے متعدد گھر، زرعی زمینیں اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی، جس کی بحالی کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بکراعید کا مزہ دوبالا کرتے ’مٹن تکے‘

Next Post

معاشی حالات بہتری کے راستے پر ہیں، اب عوامی مسائل پرتوجہ دینا ہوگی، پرویز الٰہی

Related Posts
Total
0
Share