Reg: 12841587     

میئر کونسل آف روچڈیل کونسلرعاصم رشید،ڈپٹی لیڈر کونسلر چوہدری عدالت علی،چیئر آف لائسنسنگ و پلاننگ کونسلر شکیل احمد عید الاضحی کے موقع پر لوگوں کو مساجد کے باہر عید مل رہے ہیں۔

روچڈیل سے بیورو رپورٹ

روچڈیل کونسل کے میئر کونسلر عاصم رشید اپنے ساتھیوں ڈپٹی لیڈر کونسلر عدالت علی،چیئر آف پلاننگ اینڈ لائسنسنگ کونسلر شکیل احمد کیساتھ عید الاضحی کے موقع پر مدینہ مسجد ( نیو بولڈ) اور گمکول شریف (کراوفورڈ سٹریٹ ) روچڈیل کے لوگوں کیساتھ مصافحہ و بغل گیر ہو کر مبارکباد دی ۔

میئر آف روچڈیل و دوسرے سیاسی قائدین کا کہنا تھا کہ ایک طویل مدت کے بعد (کووڈ 19 کورونا وائرس) کی احتیاطی تدابیر کی پابندیوں کے خاتمے پر لوگوں کیساتھ ہاتھ ملا کر،بغل گیر ہو کر عید کے موقع پر مبارکباد دینے اور مبارکباد لینے کا لطف کسی بڑی خوشی سے کم نہیں ہے۔

ویسے بھی یہ عید الاضحی کا تہوار امت مسلمہ کے لیے سال کا سب سے بڑا تہوار ہوتا ہے۔
لاکھوں کی تعداد میں دنیا بھر سے لوگ حج بیت اللہ (مسجد الحرام ) کا طواف اور حج کی ادائیگی کرتے ہیں۔

میئر کونسل آف روچڈیل عاصم رشید و دیگر قائدین نے اپنے پیغام میں امت مسلمہ و بالخصوص جموں و کشمیر ، فلسطین کے مسلمانوں کو عید الاضحی پر مبارکباد دی ہے اور اقوام متحدہ،یورپی یونین اور برطانیہ کی حکومت سے پر زرو اپیل کی ہے کہ نہتے جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو انڈین آرمی و مودی سرکار کے ظلم و بربریت سے نجات دلوا کر آزاد کروائیں اور فلسطین کے مسلمانوں کے حقوق کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

برطانوی دارالحکومت لندن میں افغان مظاہرین نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کردیا۔

Next Post

آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ نشستیں لے کر میدان مار لیا

Related Posts
Total
0
Share