Reg: 12841587     

پی پی 38 سیالکوٹ: ووٹوں کی گنتی جاری، پی ٹی آئی امیدوار کو برتری حاصل

بیورو ہیڈ آف نیوز (سیالکوٹ)

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔

حلقے میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

ووٹنگ سے قبل بارش کے باعث بعض مقامات پر عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس سے پولنگ کا عمل متاثر بھی ہوا۔

پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے اور کئی پولنگ اسٹیشنز سے نتائج موصول ہورہے ہیں۔

پی پی 38 کے 165 میں سے 20 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار7026 ووٹوں سے آگے جبکہ  ن لیگ کے طارق سبحانی کو 5197 ووٹ ملے۔

خیال رہےکہ حلقے میں ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 4 سو 22 ہے اور 165 پولنگ اسٹیشنز میں سے 30 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔

 یہ نشست ن لیگ کے خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

6 سال کام کی تلاش میں گلیوں میں آوازیں لگاتا رہا، پنکج تریپاٹھی

Next Post

تعلیمی اداروں کی چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی، سیکرٹریز کے اجلاس میں فیصلہ

Related Posts

بر طانوی عدالت کے پاکستانی نثراد سینئر جج احمد ندیم کی والدہ محترمہ کی پہلی برسی پر ایصالِ ثواب کے لئے ادارہ جامع چشتیہ راچڈیل میں روحانی محفل کا انعقاد ہوا۔

راچڈیل(عارف چودھری) بر طانوی عدالت کے پاکستانی نثراد سینئر جج احمد ندیم ،خاور ندیم ،ناصر علی اظہر علی…
Read More
Total
0
Share