Reg: 12841587     

امریکی گلوکار آر کیلی جنسی مقاصد کیلئے انسانی اسمگلنگ میں مجرم قرار

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

امریکی گلوکار آر کیلی کو دو دہائیوں سے خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر مجرم قرار دے دیا گیا۔

نیویارک کی7 مردوں اور5 خواتین پر مشتمل جیوری نے  پیر کے روز گلوکارکو تمام 9 الزامات میں مجرم قرار دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرکیلی مختلف امریکی ریاستوں کے درمیان خواتین کی اسمگلنگ ، چائلڈ پورنوگرافی  اور اغوا میں مجرم  پائے گئے ۔

اس کے علاوہ کنسرٹ میں شرکت کرنے والی لڑکیوں کو سہانے خواب دکھا کر آرکیلی کے پاس لایا جاتا تھا جبکہ گلوکار کمسن بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  آر کیلی نے جعلی کاغذات کی بنا پر 15 سالہ لڑکی سے شادی بھی رچائی تھی جبکہ گلوکار جنسی اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ ، دھوکا دہی کے مجرم بھی قرار پائے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سزا 4 مئی کو سنائی جائے گی جبکہ امریکی گلوکار  اپنی باقی زندگی جیل میں بھی گزار سکتے ہیں۔


جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان

Next Post

‎برطانیہ میں پاکستان کے سابق سفیر، عزت ماب واجد شمس الحسن صاحب وفات پا گئے

Related Posts

سابق چیئرمین بلدیہ جہلم اور سینئر مسلم لیگی ساتھی سعید اللہ مدبر نے چیف کوآرڈی نیٹر انٹرنیشنل افئیرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر میں خصوصی ملاقات کی۔

راچڈیل (نمائندہ خصوصی) سنیئر مسلم لیگی رہنما سابق چیئرمین بلدیہ جہلم سعید اللہ مدیر نے ماہر قانون دان…
Read More
Total
0
Share