Reg: 12841587     

ویسٹ منسٹر ایبی میں خصوصی سروس کے ساتھ یوم پاکستان منایا گیا

لندن (عارف چودھری)

ویسٹ منسٹر ایبی کی چھت پر پاکستان کا جھنڈا لہرایا گیا۔

ویسٹ منسٹر ایبی میں 22 مارچ 2022 کی شام 82 ویں یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی آیون سونگ ایونٹ کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستان ہائی کمیشن کےچارج ڈی افیئرز ڈاکٹر فیصل عزیز احمد اور ہائی کمیشن کے دیگر افسران نے سپیشل سروس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ ویسٹ منسٹر ایبی میں دی ویری ریورنڈ ڈاکٹر جان ہاکی، کینن تھیولوجییان اور المونر نے ان کا استقبال کیا۔

ایون سونگ ویسٹ منسٹر ایبی کے عالمی شہرت یافتہ کوئر نے گایا ۔ پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان جاری دوستی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تقریب میں ہائی کمیشن کے حکام کے علاوہ برطانوی شہریوں اور چرچ جانے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع کی خاص بات یہ تھی کہ ویسٹ منسٹر ایبی کے نارتھ ٹاور پر پورا دن پاکستان کا جھنڈا لہراتا رہا۔ یہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا جو دنیا بھر سے ہر روز اس مشہور چرچ کے گرد جمع ہوتے ہیں۔ ہر سال، ویسٹ منسٹر ایبی ہائی کمیشن کو یوم پاکستان پر خصوصی تقریب میں مدعو کرتا ہے تاکہ قوم اس کے رہنماؤں اور لوگوں کے لیے دعا کی جائے۔

واضح رہے کہ ویسٹ منسٹر ایبی ایک شاہی چرچ ہے جو سب کے لیے روزانہ خدمات پیش کرتا ہے اور ایک ہزار سال سے زیادہ کی تاریخ کے ساتھ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں بھی شامل ہے۔

یہاں سالانہ آنے والے سیاحوں کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ ہوتی ہے ۔ اس کی روزانہ کی چرچ سروسسزمیں ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لاہور میں ’وزیراعظم پاکستان شہباز شریف‘ کے بینرز آویزاں

Next Post

براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف لگائے گئے الزامات سے دستبردار ہوتے ہوئے ان سے معافی طلب کی ہے۔

Related Posts
Total
0
Share