Reg: 12841587     

پاکستان قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر اور کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری محمد اختر نے UKPCCI کے تعاون سے مینگو فیسٹیول کا اہتمام مارکیٹ سٹریٹ مانچسٹر سٹی سینٹر میں کیا

مانچسٹر (رپورٹ عارف چودھری)

پاکستان قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر اور کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری محمد اختر نے UKPCCI کے تعاون سے مینگو فیسٹیول کا اہتمام مارکیٹ سٹریٹ مانچسٹر سٹی سینٹر میں کیا۔

جس میں ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان، ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر یاسمین ڈار،مئیر بری شاہینہ ہارون، ڈپٹی لیڈر بری کونسل کونسلر تیمور طاق ،ورلڈ وائڈ کیش ان کیری کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد زاھد ،سابق لارڈ مئیر مانچسٹر نعیم الحسن ،پاکستان بر طانیہ کی کاروباری شخصیت سید اسد خان،وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سابق کوآڈینیٹر راجہ مقصود حسین ،تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چئیرمین راجہ نجابت حسین ،خزینہ شعر وادب بر طانیہ کے چئیرمین امتیاز اقبال شیخ اور صدر ممتاز شاعرہ نغمانہ کنول شیخ ،کومل خان ،پروبینہ جی ،سیاسی سماجی کاروباری شخصیات کے علاوہ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر عوامی قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ پاکستانی آم پھلوں کا بادشاہ ہے آج مینگو فیسٹول کا مقصد پاکستانی آم کو اپنی کمیونٹی کے علاوہ بر طانیہ میں رہنے والی دوسری کمیونٹیز تک رسائی ہے یہاں کے لوگ اسے پسند کر رہے ہیں۔

کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری محمد اختر کا کہنا تھا کہ آج مانچسٹر کے دل مارکیٹ سٹریٹ میں مینگو فیسٹول یہاں انگلش کمیونٹی کے لئے تعارفی تقریب ہے اور یہاں انگلش کمیونٹی کا ریسپانس بہت اچھا ہے پاکستانی آم کی دنیا بھر میں بہت ڈیمانڈ ہے اور آج اتنے اچھے ریسپانس کی وجہ سے انشااللہ پاکستانی آم کی ڈیمانڈ اور بڑھے گی۔

ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ آج یہاں ہزاروں لوگوں کی موجودگی بتا رہی ہے کہ پاکستانی آم کی یہاں بہت ڈیمانڈ ہے میں پاکسانی کاروباری لوگوں کو درخواست کرتا ہوں کہ پاکستانی آموں کی طرع پاکستانی فروٹ اور سبزیاں بھی بر طانیہ لائیں اس سے پاکستانی معثیت کو سہارا بھی ملے گا اور پاکستان اور بر طانیہ کے تعلقات میں اور بہتری آئے گی۔

ڈپٹی لارڈمئیر یاسمین ڈار نے بپاکستانی آموں کو دنیا بھر کے آموں سے بہتر قرار دیا -یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چئیرمین اور ممتاز بزنس مین عامر خواجہ کا کہنا تھا کہ آج ہم نے پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر کے ساتھ مل کر مینگو فیسٹول لگایا جو بہت کامیاب جا رہا ہے ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کی امپورٹ بڑھائی جائے لوگ پاکستانی آم کو بہت پسند کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان مسلم لیگ ن سیالکوٹ کے صدر اور سابقہ ایم پی اے چوہدری طارق سبحانی کا برطانیہ اور میڈل ایسٹ کا دورہ کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Next Post

اداروں کی پشت پر کھڑے تھے اور کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کی: چیف جسٹس

Related Posts
Total
3
Share