Reg: 12841587     

امارات میں نئے کاروبار کیلئے کئی شرائط ختم

دبئی (بیورورپورٹ)

محکمہ اقتصادی ترقی ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت ابوظبی نے نئے کمرشل کاروبار کو شروع کرنے کیلئے 71 فیصد شرائط میں کمی کردی ہے۔

محکمانہ سرمایہ کار سفر پروگرام کے تحت محکمہ اقتصادی ترقی کی قیادت میں ایک خصوصی ٹاسک فورس نے اپریل 2021 میں بیس سے زائد دیگر حکومتی اداروں اور نجی شعبہ کے تعاون سے اس کمی پر کام شروع کیا تھا جس کے بعد بعض دہری شرائط کو ختم اور کچھ کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

محکمے کے چیئرمین محمد علی الشرفاء نے اس پیشرفت کیلئے مقامی اور وفاقی اداروں کے تعاون پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اس تعاون کی وجہ سے یہ کام مختصر وقت میں مکمل کرنا ممکن ہوا ۔ ان نئی تبدیلوں پر یکم اگست سے عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے ۔

محکمہ کے انڈر سیکریٹری کا کہنا تھا کہ شرائط میں قابل قدرحد تک کمی ، اس پروگرام کا صرف آغاز ہے محکمہ اقتصادی ترقی کے ایگزیکٹو امور آفس کے ای ڈی سامح عبداللہ القبیسی کا کہنا تھا کہ یہ پیشرفت ان کئی اقدامات اور اعلانات کا حصہ ہے جو کاروباری آسانیوں کی خاطر کی جارہی ہے ، اوائل جولائی میں ابوظبی ریزیڈنٹس آفس کا قیام عمل میں لایا گیا تھا گزشتہ ہفتے ابوظبی حکومت کے اداروں کی طرف سے لائسنس اجراء اور تجدید کی فیسوں میں 1 ہزار درہم کمی کی گئی اور 93 فیصد اقتصادی سرگرمیوں میں کمرشل لائسنس کا حصول اب 6 منٹ میں ہوجاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

’ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں‘، شوہر کی گرفتاری کے بعد شلپا کا پہلا بیان

Next Post

امارات میں 3 سے 17 برس عمر والوں کیلئے سائنوفارم ویکسین کی منظوری

Related Posts
Total
0
Share