Reg: 12841587     

ویکسینیشن کے غیرملکی سرٹیفکیٹ کی تصدیق کا طریقہ کار جاری

دبئی (بیورو رپورٹ)

امارت ابوظبی نے ان سیاحوں کے لئے ویکسنیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے طریقہ کار کا اعلان کردیا ہے جنہوں نے بیرون ملک سے ویکسین لی ہوگی۔

ان کے لئے الحصن ایپ میں گرین اسٹیٹس آن ہوجائے گا جس کے بعد وہ امارت ابوظبی کے عوامی مقامات پر جاسکیں گے۔ اس فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز 20 اگست سے ہوگا۔ حکام کے مطابق نیا طریقہ کار یہ ہوگا۔

ابوظبی روانگی سے قبل انہیں آئی سی اے ایپ کے آرئیول سیکشن میں خود رجسٹر کرانا ہوگا۔
سیاح ایپ پر موجود آرئیول فارم کو پر کریں گے۔
اپنا ویکسین سرٹیفکٹ اپ لوڈ کریں گے۔
سیاح کو ایس ایم ایس موصول ہوگا جس میں الحصن ایپ کا ڈاون لوڈ لنک بھی ہوگا۔
ابوظبی آمد پر انہیں ایک ائرپورٹ پر آئی سی اے ویب یا ایپ کے ذریعے ایک کوڈ موصول ہوگا۔
اس کوڈ کی مدد سے الحصن ایپ ڈاون لوڈ کرنا ہوگی یہ پی سی آر ٹیسٹ کے لئے بھی استعمال ہوگا۔
سیاح کو ایک ون ٹائم پاس ورڈ (اوٹی پی) موصول ہوگا جس کی مدد سے وہ رجسٹریشن پراسس مکمل کریں گے۔
اس ایپ کی مدد سے وہ اپنا اسٹیٹس، ویکسینشن انفارمیشن ، ٹیسٹ کا نتیجہ اور سفر سے متعلق جان سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پہلا آزادی کرکٹ فائنل میچ مئیر راچڈیل کی ٹیم اور پاکستان قونصل جنرل کی ٹیم کے درمیان راچڈیل کی بفیٹ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جو مئیر راچڈیل کی ٹیم نے تین رنز سے جیت لیا

Next Post

الحصن ایپ کا نیا پروٹوکول جاری، بوسٹر ڈوز لازم، نئے اقامے پر رعایتی مدت

Related Posts
Total
0
Share