مانچسٹر (عارف چودھری)
پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے صدر رانا عبدالستار اور ایڈیشنل سیکرٹری ملک عمران خلیل نے آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی کو اپنی اور پی ٹی آئی بر طانیہ کے عہدیدران کی جانب سے دلی مبارکباد دی اور وزیر اعظم عمران خان کے اس فیصلے کی بھرپور حمائت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اوور سیز پاکستانی کشمیری ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی پاکستان کے وزیر اعظم ہمارے لیڈر عمران خان کے ویژن کو لے کر چلیں گے۔کشمیر کے لئے بہتر فیصلے کریں گے ۔وہ پاکستان سے مل کر پوری دنیا میں کشمیریوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کریں گے۔
ہم اوورسیز پاکستانی ہمیشہ ان کے اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان اور کشمیر کے لئے ان کے ہر فیصلے میں ان کے ساتھ ہیں وہ ہمیشہ پاکستان ترقی کا سوچتے ہیں۔