بیوروچیف (لاہور)
لاہور : سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ، وہ نومنتخب ایم پی اےاحسن بریار کی حلف برداری پراسمبلی آئی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، فردوس عاشق اعوان کا نام مہمانوں کی فہرست میں شامل نہیں تھا ، وہ نومنتخب ایم پی اےاحسن بریار کی حلف برداری پراسمبلی آئی تھیں۔
اس حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے کہا اسمبلی میں پہلے انٹری بحیثیت معاون خصوصی ہوتی تھی، میرا نام مہمانوں کی فہرست میں تھا ، کس نے میرا نام کاٹا ،میں نہیں جانتی، اسمبلی میں کسی کی سفارش سے نہیں خود سےاندر جاناجانتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب نہ میں معاون خصوصی ہوں اور نا ہی ممبراسمبلی ، داخلے کی اجازت دینا اسپیکر پنجاب اسمبلی کا استحقاق ہے، بعد میں دیکھوں گی کس نے روکا ہے مجھے۔
، فردوس عاشق اعوان نے مزیدکہا کہ نئی ذمہ داری دینے کا وزیراعظم ،وزیراعلی نے فیصلہ کرنا ہے، میں بطور پارٹی ورکر کام کروں گی۔