Reg: 12841587     

پہلا آزادی کرکٹ فائنل میچ مئیر راچڈیل کی ٹیم اور پاکستان قونصل جنرل کی ٹیم کے درمیان راچڈیل کی بفیٹ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جو مئیر راچڈیل کی ٹیم نے تین رنز سے جیت لیا

راچڈیل(عارف چوہدری)

گریٹر مانچسٹر کی تاریخ کا پہلا کرکٹ آزادی کپ مئیر راچڈیل الیون نے تین وکٹ سے جیت لیا 145 رنز کا ٹارگٹ آخری بال کی پہلی گیند پر حاصل کر لیا میچ کے مہمان خصوصی سماجی کاروباری شخصیت زاہد اقبال تھے جنہوں نے دونوں ٹیموں کو کپ تقسیم کئے ۔

پاکستان قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر نے مئیر راچڈیل کونسلر عاصم رشید کے ساتھ مل کر گریٹر مانچسٹر کی تاریخ میں پہلی دفع 14 اگست کی مناسبت سے آزادی کپ کا آغاز راچڈیل میں بفیٹ کرکٹ کلب کی گراؤنڈ میں منعقد کرایا۔

جس میں پاکستان قونصلیٹ کی کرکٹ ٹیم جس کے کپتان قونصل جنرل طارق وزیر اور وائس کپتان کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری محمد اختر اور مئیر الیون کی قیادت مئیر راچڈیل کونسلر عاصم رشید کر رہے تھے۔ میچ کے انتظامات راچڈیل کی کاروباری شخصیت زاہد اقبال اور سماجی شخصیت حافظ مدثر نے کئے تھے۔

قونصل جنرل کی ٹیم نے نو وکٹ کے نقصان پر 144 رنز بنائے کپتان قونصلر جنرل طارق وزیر نے 18 رنز بنائے مئیر راچڈیل کی ٹیم نے اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ آزادی کپ میں اگلے سال سے زیادہ میچ رکھیں گے۔

قونصل جنرل کی ٹیم کے وائس کپتان کمرشل اور ٹریڈ سیکرٹری چودھری اختر نے کہا کمیونٹی کو اکٹھا کرنے کے لئے ایس سرگرمیاں جاری رہنی چاہئے۔

مئیر راچڈیل عاصم رشید نے صحت مند سرگرمیوں کے لئے کھیلیں بہت ضروری ہیں ڈپٹی لیڈر راچڈیل کونسل عدالت علی کا کہنا تھا اچھا کھیل اور موسم کو انجوائے کر رہے ہیں کونسلر افتخار نے بھی دونوں ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا یوم آزادی کے موقع پر پیغام

Next Post

ویکسینیشن کے غیرملکی سرٹیفکیٹ کی تصدیق کا طریقہ کار جاری

Related Posts

لیبر پارٹی کی وومن کانفرنس کا انعقاد، “خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے ایک بہتر معیشت کی تعمیر نو۔” کے موضوع پر ویڈیو کانفرنس منعقد کی گئی،

مانچسٹر ( عارف چودھری) وومنز کانفرنس کی صدارت لیبر پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹیو کونسل کی رکن اور تحریک…
Read More
Total
0
Share