Reg: 12841587     

امارات میں مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری

دبئی (بیورو رپورٹ)

ابوظبی نے مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایات کردی ہیں جن پر 15 اگست سے عملدرآمد ہوگا ۔

نئے حکم کے مطابق ویکسینیشن والے افراد ان ہدایات پر عمل کریں گے ۔

گرین لسٹ میں شامل ممالک کے مسافر قرنطینہ سے مستثنیٰ ہوں گا ان کا ائرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ چھٹے روز ہوگاَ۔

دیگر ممالک سے آنے والے مسافر 7 روز کا قرنطینہ کریں گے، ان کا پہلا ٹیسٹ ائرپورٹ پر اور دوسرا ٹیسٹ چھٹے روز لیا جائے گا۔

بغیر ویکسینشن والے افراد کیلئے یہ ہدایات ہوں گی ۔
گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کا پہلا ٹیسٹ ائرپورٹ پر، دوسرا چھٹے اور تیسرا نویں روز ہوگا ۔ ان مسافروں کو قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

دیگر ممالک سے آنے والی مسافر 10 روز قرنطینہ کریں گے، ان کا پہلا ٹیسٹ ائرپورٹ پر دوسرا ٹیسٹ نویں روز لیا جائے گا۔
ان ہدایات کا اطلاق اماراتی شہریوں ، مقیمین اور سیاحوں پر یکساں طور پر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

الحصن ایپ کا نیا پروٹوکول جاری، بوسٹر ڈوز لازم، نئے اقامے پر رعایتی مدت

Next Post

افغانستان میں جنگ کا اختتام ہوگیا، عالمی برادری کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں: طالبان کا اعلان

Related Posts
Total
0
Share