Reg: 12841587     

الحصن ایپ کا نیا پروٹوکول جاری، بوسٹر ڈوز لازم، نئے اقامے پر رعایتی مدت

دبئی (بیورو رپورٹ)

ابوظبی نے ان تمام افراد کے لئے ایک ماہ کی رعایتی مدت کا اعلان کیا ہے جنہیں ویکسین کی دوسری خوراک لئے ہوئے 6 ماہ یا اس سے زائد ہوچکے ہیں ۔ یہ تمام افراد اب 20 ستمبر تک بوسٹر ڈوز لے سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق ان افراد پر نہیں ہوگا جو ویکسین کی آزمائش کے مرحلے میں شامل رہے ۔ ابوظبی نے جو نیا پروٹوکول جاری کیا ہے اس کے مطابق عوامی مقامات پر صرف انہی شہریوں ، مقیم افراد اور سیاحوں کو جانے کی اجازت ہوگی جن کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے۔

اس فیصلے پر عملدرآمد 20 اگست سے ہوگا۔ نئے پروٹوکول کے تحت ویکسین لگانے والے افراد کا اسٹیٹس گرین ہوگا ۔ جو پی سی آرنیگیٹو ٹیسٹ کی صورت میں 30 دن تک برقرار رہے گا۔

سولہ برس سے کم افراد ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے اور انہیں صرف گرین اسٹیٹس پر عوامی مقامات پرداخلے کی اجازت ہوگی۔ وہ افراد جنہوں نے ویکسین نہیں لی ہے اور جن کا الحصن ایپ میں اسٹیٹس گرے ہوجائے گا یا پھر ان کے پی سی آر ٹیسٹ ایکسپائر ہوچکا ہوگا انہیں کسی بھی عوامی مقام پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکام نے نئے رہائشی پرمٹ والوں کیلئے بھی ویکسین کے لئے 60 روز کی رعایتی مدت دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ویکسینیشن کے غیرملکی سرٹیفکیٹ کی تصدیق کا طریقہ کار جاری

Next Post

امارات میں مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری

Related Posts
Total
0
Share