Reg: 12841587     

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دورہ شیڈول کے مطابق ہونے کا قوی امکان

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفیسرانڈرگراونڈ نیوز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز شیڈول کے مطابق ہونے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع نیوزی لینڈ کرکٹ کا بتانا ہے کہ خطے میں بدلتی صورتحال پر نیوزی لینڈ کے بعض کھلاڑیوں کی جانب سے دورے کے حوالے سے تحفظات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دورے سے متعلق کیوی بورڈ نے انتظامات میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق پیر کی رات بنگلا دیش اور پاکستان کے دورے کے لیے روانہ ہو گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے شیڈول کے مطابق اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے 10 ستمبر تک بنگلا دیش میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں اور بلیک کیپس کی 11 ستمبر کو اسلام آباد میں آمد شیڈول ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان راولپنڈی میں تین ون ڈے اور لاہور میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز ہوں گی۔

افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان پر خدشات کے حوالے سے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ پی سی بی کیوی ٹیم کے دورے کی بھرپور تیاریاں کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

افغانستان میں الیکشن کا وقت نہیں، جامع حکومت ضروری ہے:طالبان ترجمان

Next Post

طالبان کا رویہ مختلف ہوسکتا ہے، انہیں ایک موقع دیناہے: برطانوی آرمی چیف

Related Posts
Total
0
Share