Reg: 12841587     

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی رپورٹ اگلے ہفتے آئے گی، ورلڈ بینک

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاری اور نقصانات کے تخمینہ کی رپورٹ اگلے ہفتے آئے گی۔

ورلڈ بینک کے مطابق سیلاب کی تباہ کاری کےاب تک جو اعداد و شمار دئیے جا رہے ہیں ان پر تبصرہ نہیں کر سکتے، نقصانات کے تخمینے کی رپورٹ کی تیاری میں یو این،ی ورپی یونین اور دیگر عالمی تنظیمیں شامل ہیں۔

نقصانات کے تخمینے کے بعد امداد کی رقم کا فیصلہ ہو گا، اب تک 2 ارب ڈالر کا ہی اعلان ہوا ہے، سیلاب سے بے تحاشہ تباہی ہوئی ہے، امید کرتے ہیں پاکستان ریفارمز پر کام کرے گا، سیلاب کے بعد اقتصادی صورتحال پر ریفارمز کرنا آسان کام نہیں ہوگا۔

ورلڈ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معاشی بحالی کے لیے پاکستان کو مشکل فیصلے لینا ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سمارٹ بال سے گیند بارے سب کچھ جان سکیں گے، وسیم اکرم

Next Post

برطانیہ نے ایران پر پابندیاں عائد کردیں

Related Posts
Total
0
Share