نمائندہ خصوصی (فیصل آباد)
فیصل آباد: مسلح شخص نے مبینہ طور پر اپنے ہمسائے کے گھر میں گھس کر 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔
پولیس کے مطابق 12 سالہ بچی سے زیادتی کا واقعہ روڈالہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک معذور شخص کی 12 سالہ بیٹی اپنے گھر میں اکیلی تھی کہ رمضان نامی ہمسایہ گھر میں گھس آیا اور اسلحہ کے زور پر بچی سے زیادتی کی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ بچی کی چیخ وپکار پر اہل محلہ جمع ہوگئے جس پر ملزم اسلحہ لہراتا ہواموقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے بچی کا میڈیکل کروانے کے بعد ملزم کے خلاف زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا۔