Reg: 12841587     

سیاسی اور سکیورٹی چینلز پر طالبان سے رابطے میں ہیں: امریکا

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈنیوز

واشنگٹن: امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ امریکا سیاسی اور سکیورٹی چینلز پر روزانہ کی بنیاد پر طالبان سے رابطے میں ہے۔

جیک سلیوان نے کہا کہ ان تمام امریکیوں کو افغانستان سے نکال سکتے ہیں جو 31 اگست تک نکلنا چاہتے ہیں، امریکی صدر بائیڈن اس وقت طالبان قیادت سے بات کرنے پرغور نہیں کررہے۔

انخلا میں توسیع کی ڈیڈلائن کا جائزہ لیں گے: پینٹاگون
دوسری جانب ترجمان پینٹاگون جان کربی کا کہنا ہے تھا کہ ضرورت پڑی تو فوجی انخلا کی اکتیس اگست کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا جائزہ لیں گے ۔

طالبان کا ردِ عمل
یاد رہے کہ اس سے قبل ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ 31 اگست کے بعد غیر ملکی افواج کے رکنے کا مطلب قبضے میں توسیع سمجھا جائے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایک ہفتے میں افغانستان سے نہ نکلے تو نتائج بھگتنے کو تیار رہیں۔ جب تک ایک بھی امریکی فوجی افغانستان میں ہے حکومت نہیں بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پڑوسی کی گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر بچی سے مبینہ زیادتی

Next Post

دبئی نے پاکستان سمیت 6 ممالک کیلئے سخت شرائط پر وزٹ ویزے کھول دیے

Related Posts
Total
0
Share