Reg: 12841587     

دبئی نے پاکستان سمیت 6 ممالک کیلئے سخت شرائط پر وزٹ ویزے کھول دیے

دبئی ( رپورٹ)

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی نے پاکستان سمیت  6 ممالک کیلئے سخت شرائط پر وزٹ ویزے کھول دیے۔

وزٹ ویزا کے حوالے سے دبئی حکومت کی ائیرلائن فلائی دبئی اور ایمریٹس ائیرلائن نے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں۔

قواعد کے مطابق پاکستان سمیت 6 ممالک کے شہری سیاحتی ویزے پر دبئی جاسکتے ہیں۔ پاکستان کے علاوہ نیپال، نائیجیریا، سری لنکا، بھارت اوریوگنڈا بھی فہرست میں شامل ہیں۔

قواعد کے مطابق ان 6 ممالک کے سیاح براہ راست نہیں بلکہ بالواسطہ طورپردبئی جاسکیں گے اور سیاحوں کو دبئی پہنچنے سے پہلے 14 دن کسی اور ملک میں بسرکرنے ہوں گے۔

اس کے علاوہ بھی سیاحوں کو دبئی آنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا کی منفی رپورٹ دکھانا لازمی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سیاسی اور سکیورٹی چینلز پر طالبان سے رابطے میں ہیں: امریکا

Next Post

کراچی: سی ویو پر ایک ماہ سے پھنسے جہاز کو آج بھی نکالنے کی کوشش ناکام

Related Posts

پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے پارٹی ٹکٹ کے لئے تقریباً تین سوکے لگ بھگ امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کر لئے گئے

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی آزاد کشمیر میں ہونے والے آئندہ انتخابات کے لئے پاکستان تحریک…
Read More
Total
0
Share