Reg: 12841587     

کابل سے انخلاء: امریکی طیاروں میں 3 بچوں کی پیدائش

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

افغانستان میں امریکی ائیر بیس کی نگرانی کرنے والے امریکی کمانڈر نے کابل سے انخلاء کی پروازوں میں 3 بچوں کی پیدائش کا انکشاف کیا ہے۔

غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی جنرل اسٹیو نے یہ انکشاف کیا کابل سے انخلاءکی پروازوں میں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد 3 ہے۔

جنرل اسٹیو کا کہنا تھا کہ یہ ایک ناقابل یقین آپریشن ہے جو جاری ہے اور ہمارے پائلٹوں کا متاثر کن کام قابل ستائش ہے۔

امریکی جنرل نے مزید بتایا کہ امریکا کے پاس ہر فلائٹ کے لیے طبی عملہ نہیں ہوتا لہٰذا انخلاء کرنے والے افراد طیارے میں سوار ہونے سے قبل طبی معائنہ کراتے ہیں۔

خیال رہے کہ طالبان کے افغانستان پر مکمل کنٹرول کے بعد افغان شہریوں سمیت غیر ملکیوں کا انخلا جاری ہے، اسی انخلا کے دوران حال ہی میں  امریکی فوجی طیارے میں سوار ایک افغان خاتون نے جرمنی کی ائیر بیس پر بچی کو جنم دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دوستوں کو پارٹی دینے کیلئے سنگدل باپ نے ایک ماہ کی بیٹی بیچ دی

Next Post

شلوار قمیض اور سر پر رومال، سابق برطانوی فوجی کابل سے فرار

Related Posts
Total
0
Share