Reg: 12841587     

عمیر ٹریول ایجنسی کے ڈائریکٹر محمد ساجد نے ریحان ٹریول ایجنسی کے نام سے نئے بزنس کا افتتاح

روچڈیل(میاں اعظم)

عمیر ٹریول ایجنسی کے ڈائریکٹر محمد ساجد نے ریحان ٹریول ایجنسی کے نام سے نئے بزنس کی افتتاحی تقریب پر روچڈیل کے میئر کونسلر عاصم رشید فیتہ کاٹ رہے ہیں۔

میئر آف روچڈیل عاصم رشید،ڈپٹی لیڈر کونسلر عدالت علی،کونسلر شکیل احمد اور ڈائریکٹر ریحان ٹریول محمد ساجد نے فیتہ کاٹ کر نئے بزنس آفس کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر معروف بزنس مین چوہدری محمد زاہد ڈائریکٹر آف ورلڈ وائڈ،قاری محمد عباس،ڈاکٹر عبدالشکور و دیگر سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔

میئر آف روچڈیل عاصم رشید اور ڈپٹی لیڈر چوہدری عدالت علی نے روچڈیل میں نئے بزنس کے افتتاح پر ڈائریکٹر آف ریحان ٹریول محمد ساجد کو مبارکباد دی اور روچڈیل میں کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کو ہر شعبہ میں ترقی کی راہ پر گامزن ہونے پر خوشی کا اظہار اور خراج تحسین پیش کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم روچڈیل میں بسنے والے ہر شخص کی خوشحالی و ترقی پر ہمہ وقت تیار ہیں اور ان کی ہر قسم کی معاونت و مدد کرنے کے لیے ہمارے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔

ڈائریکٹر آف ریحان ٹریول محمد ساجد نے میئر آف روچڈیل عاصم رشید،ڈپٹی لیڈر چوہدری عدالت علی،کونسلر شکیل احمد،ورلڈ وائڈ کے ڈائریکٹر محمد زاہد و دیگر شخصیات کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ریحان ٹریول کی افتتاحی تقریب پر تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عرشی خان نے ‘افغان کرکٹر ‘کے ساتھ منگنی کا ارادہ ترک کردیا

Next Post

’وزیراعظم آئندہ دنوں میں افغانستان کی صورتحال پر دنیا سے خطاب کریں گے‘

Related Posts
Total
0
Share