مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز
وزیراعظم عمران خان پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی سے آج قوم کو آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب میں اپنی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عوام کو 3 سالہ کارکردگی سے آگاہ کرنے کے لیے وزیراعظم کا خطاب عوامی مقامات پر براہِ راست دکھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
انصاف یوتھ ونگ کے کارکنوں پر مشتمل ٹیمیں ملک بھر میں بڑی اسکرینیوں پر وزیراعظم کا خطاب عوام کو دکھانے کے انتظامات کریں گی۔
پاکستان میں کتنی حکومتیں اپنی کارکردگی پر عوام کو جوابدہ رہیں؟ فواد چوہدری
اس حوالےسے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں پوچھا کہ پاکستان میں کتنی حکومتیں اپنی کارکردگی پر عوام کو جوابدہ رہیں؟ 30 سال حکومت کرنے والے اپنا منہ چھپا رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ یہ عمران خان کی حکومت ہے جو 3 سال کی کارکردگی عوام کے سامنے فخر سے رکھ سکتی ہے، عمران خان معیشت، خارجہ پالیسی اور اندرونی استحکام کے 3 سال آج حقائق کے ساتھ سامنے لائیں گے۔