Reg: 12841587     

افغانستان سے ابھرتے خطرات، روس اور چین کا مشترکہ کوششیں تیز کرنے پر اتفاق

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

روس اور چین نے افغانستان سے ابھرتے خطرات سے نمٹنےکے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے  پر اتفاق کیا ہے۔

روس کے صدارتی محل کریملین سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر ولادمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں قیام امن کی اہمیت اور  خطے میں عدم استحکام کا پھیلاؤ روکنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں  نے افغانستان سے ممکنہ دہشت گردی اور  منشیات کے پھیلاؤ جیسے خطرات کا مقابلہ کرنےکے لیے مشترکہ جدوجہد تیز کرنے  پر اتفاق کیا۔

کریملین کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیوٹن اور شی جن پنگ نے روس اور چین کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وزیراعظم آج حکومت کی 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں گے

Next Post

چنگچی میں لڑکی سے نازیبا حرکت، ملزم شناخت کے باوجود گرفتار نہ ہو سکا

Related Posts
Total
0
Share