Reg: 12841587     

پنجاب بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، لاہور سمیت کئی شہروں کے ڈپٹی کمشنر تبدیل

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ  پچھاڑ کی گئی ہے اور کئی ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کرکے او ایس ڈی بنادیا گیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمشنر ملتان جاوید اختر محمود، ڈی سی لاہور  مدثر ریاض، ڈی سی راولپنڈی عامر عتیق اور  ڈی سی ساہیوال بابر بشیر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ محمد عمر شیر کو ڈپٹی کمشنر لاہور، محمد علی کو ڈی سی راولپنڈی، دانش افضال کو ڈی سی گوجرانوالا، خرم شہزاد کو ڈی سی میانوالی، واجد علی شاہ کو  ڈی سی ساہیوال، عامر کریم خان کو ڈی سی ملتان اور ارشاد احمد کو کمشنر ملتان لگایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ سارہ اسلم کو ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان، جاوید اقبال بخاری کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور احمد جاوید قاضی کو سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر لگادیا گیا۔

پنجاب حکومت کے اعلامیے کے مطابق عمران سکندر کو سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر، مسعود مختار کو سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر اورمجاہد شیر دل کو سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ ڈپارٹمنٹ پنجاب محمد شعیب جدون کو ڈائریکٹر فوڈ پنجاب کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

چنگچی میں لڑکی سے نازیبا حرکت، ملزم شناخت کے باوجود گرفتار نہ ہو سکا

Next Post

زید علی کی بیٹے کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل

Related Posts
Total
0
Share