Reg: 12841587     

ٹک ٹاک نے وائرل ’مِلک کریٹ چیلنج‘ پر پابندی عائد کر دی

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے ’مِلک کریٹ چیلنج’ کو  خطرناک قرار  دیتے ہوئے اس پر  پابندی عائد کر دی۔

دنیا کے مختلف ممالک میں ٹک ٹاک پر  ایک خطرناک ویڈیو  وائرل ہو رہی ہے جس میں پلاسٹک کے کریٹ ایک دوسرے کے اوپر  رکھ کر  اُس پر  سے گزرنا ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر کافی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو  رہی ہیں جس میں کوئی شخص ان کریٹس پر  کامیابی سے کھڑا ہونے کا جشن منا رہا ہے تو کوئی منہ کے بَل گرتا نظر  آرہا ہے۔

طبی ماہرین نے بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والے ’مِلک کریٹ چیلنج‘ کو  خطرناک قرار دیتے ہوئے اس سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا۔

اب ٹاک ٹاک نے بھی کریٹ چیلنج پر پابندی عائد کر دی ہے اور کمپنی ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹک ٹاک ہمیشہ خطرناک کاموں کو  اُجاگر کرنے والے مواد کی مخالفت کرتا ہے۔

ٹک ٹاک نے’مِلک کریٹ چیلنج’ ہیش ٹیگ کے ذریعے تلاش کے تمام نتائج کو بھی حذف کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مقابلے کی ویڈیوز  بنانے والے صارفین کو گر کر چوٹ لگنے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا، آٹا، چینی سمیت 22 اشیاء مزید مہنگی

Next Post

120 سالہ خاتون نے کورونا ویکسین لگوا کر تاریخ رقم کردی

Related Posts

پنجاب کے بڑے سیاست دان پی ٹی آئ کے سینئر راہنما وھاڑی سے طاہر اقبال چوہدری کو گر فتار کر لیا گیا۔گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے :طاہراقبال چوہدری

وھاڑی (عارف چودھری) ممبر قومی اسمبلی طاھر اقبال چوھدری پاکستان کے ان چند سیاستدانوں میں ہے جنہوں نے…
Read More
Total
0
Share