دبئی (خصوصی رپورٹ )
امارات 30 اگست سے تمام قسم کے سیاحتی ویزے جاری کرنا شروع کررہا ہے ۔ امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کا کہنا ہے کہ ان ویزوں کے لئے صرف ایک ہی شرط ہے کہ مسافروں نے ڈبلیو ایچ او سے منظورشدہ کوئی ایک ویکسین لگوائی ہو۔ نئے حکم نامے کے مطابق مذکورہ فیصلے کا اطلاق ان ممالک کے مسافروں پر بھی ہوگا جن پر سفری پابندیاں ہیں۔ ایسے ممالک سے آنے والوں کو یو اے آی آمد پر کورونا کا ٹیسٹ کرانا پڑے گا۔
عالمی ادارہ صحت کی منظورشدہ ویکسین یہ ہیں۔
بائیواین ٹیک (فائزر)
جینسن (جانس اینڈ جانسن)
اسٹرزینکا (آکسفورڈ)
کویشیلڈ (آکسفورڈ)
سائنوفارم (چین)
سائنوویک (چین)