مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز
کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی وفات کے بعد بھارت کی قابض سرکار نے مقبوضہ وادی میں کرفیو لگادیا اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔
کشمیری عوام اپنے محبوب قائد علی گیلانی کو الوداع کہنے کے لیے رات ہی کو ان کی قیام گاہ کی طرف روانہ ہونے لگے تھے۔
حریت رہنما کے آخری دیدار کے لیے سری نگر کے اطراف سے حیدرپورہ جانے کی کوشش کرنے والوں پر قابض فوج نے تشدد کر کے لوگوں کو روکنے کی کوشش کی۔
دوسری جانب آزاد کشمیر میں سید علی گیلانی کی وفات کی خبر سن کر شہری آزادی کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔