مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز
لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں بچی پر کتا چھوڑنے کا واقعہ پیش آیا ہے، کتے کے حملے کے نتیجے میں بچی زخمی ہو گئی۔
لاہور پولیس نے کتے کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے، کتے نے 8 سال کی بچی پر حملہ کر کے اسے زخمی کیا تھا۔
لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف بچی پر کتا چھوڑنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
لاہور پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والی بچی کو طبی امددا کے لیے اسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔