Reg: 12841587     

امارات میں تمام ویکسین شدہ مسافروں کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم

دبئی (خصوصی رپورٹ)

ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے شہریوں، رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے سفر کی شرائط اپ ڈیٹ کردیں۔

ویکسین شدہ مسافروں کو امارات پہنچنے پر قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔ مذکورہ قوانین کا اطلاق پانچ ستمبر سے ہوگا۔

جس کے بعد کسی بھی ملک سے آنے والے ویکسین شدہ مسافروں کو قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔ تاہم جن مسافروں کو ویکسین نہیں لگی اور ان کی ممالک کے نام ’گرین لسٹ‘ میں نہیں ہیں انہیں 10 روز تک قرنطینہ کرنا ہوگا۔ تاہم ابوظبی کا سفر شروع کرنے سے پہلے تمام ویکسین شدہ یا غیر ویکسین شدہ مسافروں کے پاس گذشتہ 48 گھنٹوں میں کرایاگیا منفی پی سی آر ٹیسٹ ہونا لازمی ہے۔

گرین لسٹ کے ویکسین شدہ مسافر
جو شہری، رہائشی اور سیاح گرین لسٹ میں شامل ممالک سے ابوظبی آئیں گے وہ آمد پر قرنطینہ کیے بغیر پی سی آر ٹیسٹ کرائیں گے۔ اگر وہ امارات میں مزید رہنا چاہتے ہیں تو انہیں چھٹے روز دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

دیگر ممالک کے مسافر
دیگر ممالک سے آنے والے ویکسین شدہ مسافر قرنطینہ کیے بغیر آمد پر پی سی آر ٹیسٹ کرائیں گے انہیں آمد کے بعد چوتھے اور آٹھویں روز بھی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔
گرین لسٹ ممالک کے غیر ویکسین شدہ مسافر

گرین لسٹ میں شامل ممالک کے غیر ویکسین شدہ مسافروں کے لیے آمد پر قرنطینہ کیے بغیر پی سی آر ٹیسٹ کرانالازمی ہے۔ انہیں آمد کے بعد چھٹے اور نویں روز پھر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

دیگر تمام ممالک سے آنے والے غیر ویکسین شدہ مسافر
دیگر ممالک سے آنے والے غیر ویکسین شدہ شہریوں، رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے آمد پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی ہے۔ انہیں نویں روز دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ انہیں 10 روز کا قرنطینہ بھی کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سیّد علی شاہ گیلانی کے جسدِ خاکی ان کی وصیّت کے خلاف تدفین پر احتجاجی مظاہرہ

Next Post

لاہور: بچی پر کتا چھوڑ دیا گیا، ملزم گرفتار

Related Posts
Total
0
Share